Posts

Showing posts with the label عمارت پر لٹکی کمسن بچی

عمارت پر لٹکی کمسن بچی

Image
عمارت پر لٹکی کمسن بچی چین میں فائر فائٹرز نے 16 منزلہ عمارت کی بالکونی میں لٹکی ہوئی 5 سالہ بچی کو ریسکیو کرلیا۔ بچی کھیلتے ہوئے کھڑکی سے باہر اس وقت لٹکی جب اس کی والدہ نیچے پارسل لینے کے لیے گئی تھیں۔ بچی کی والدہ 137 فٹ بلندی پر فلیٹ کی بالکونی پر لٹکی ہوئی بچی کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگئیں انہوں نے فوری طور پر فائر فائٹرز کو بچی کو بچانے کے لیے فون کیا۔ بچی کھڑکی کے ایک کنارے پر لٹکی ہے اور فائر فائٹر اپنے ساتھی کی مدد سے اوپر کی منزل سے نیچے کی جانب پہنچتا ہے۔ فائر فائٹرز آہستہ آہستہ کھڑکیوں کے ذریعے تقریباً 10 منٹ بعد بچی کے پاس پہنچا اور اس نے بچی کو اٹھایا اور فلیٹ کے اندر منتقل کیا۔